قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی جانب سے خوبصورت پیغام بھی جاری کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شنیرا نے اپنے شوہر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ یہ پانچویں سالگرہ منا رہی ہوں اور انہیں مبارک باد دینا چاہتی ہوں، آپ ہمیشہ سے ہی ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جو کہ اپنی روشنی سے پوری دنیا کو روشن کرتا ہے اور خصوصی طور پر میری زندگی کو روشن کیا ہوا ہے۔ اللہ آپ کو رحمتوں اور برکتوں سے ہمیشہ نوازتا رہے۔
I want to wish my husband of almost 5 wonderful years a very Happy Birthday. You have always been a shining star with a brightness that can light up the whole world, especially mine! May Almighty Allah shower his blesssings upon you for now and for always #HappyBirthdayWasim ♥️
— Shaniera Akram (@iamShaniera) 2 June 2018
کرکٹ کیئرئر پر ایک نظر:
وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہور سے کیا اور اوپننگ بالر اور ہارڈ ہٹر بیٹسمین کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوایا۔
وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جب کہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔ انہیں 1992 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
ڈریم کرکٹر کا خطاب پانے والے فاسٹ بولرنے 104 ٹیسٹ میچوں اور 356 اوڈی آئیز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وسیم اکرم کو ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولرکا اعزاز بھی حاصل ہے۔
تاہم کرکٹ کے اس یہ عظم بادشاہ نے انیس سال کرکٹ کے میدانوں میں حکمرانی کے بعد مئی 2003ء میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔