مصری فٹبالر محمد صلاح ٹائمز اسکوائر پر چھا گئے

June 3, 2018

معروف مصری نژاد فٹ بالر اور انگلش کلب لیور پول کی جان محمد صلاح کا دیوہیکل پورٹریٹ ٹائمز اسکوائر پر سجا دیا گیا ہے۔

مصر کے نامور فٹ بالراور لیور پول کے اسٹار محمد صلاح سے جنون کی حد تک محبت نے پرستار کو ان کا دیوہیکل پوسٹر سجانے پر مجبور کردیا۔

صرف مختصر وقفے میں دنیا بھر کے فٹ بال مداحوں کا دل جیتنے والے محمد صلاح کیلئے پرستار نے انوکھے انداز سے محبت کا اظہار کیا۔ چیمپئنز لیگ میں ریئل میڈرڈ کے فٹبالر راموس کے ہاتھوں زخمی ہونے کے بعد دنیا بھر سے محمد صلاح کیلئے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تاہم امریکا میں مقیم ایک مداح محبت میں کچھ آگے ہی نکل گیا۔ مصر کے نامور فٹ بالراور لیور پول کے اسٹار محمد صلاح سے جنون کی حد تک محبت نے پرستار کو ان کا دیوہیکل پوسٹر سجانے پر مجبور کردیا۔ یہ پوٹریٹ امریکی شہر نیو اورلینز سے تعلق رکھنے والے برینڈن بمائیک نے تیار کیا ہے۔

 

بعد ازاں مداح کی جانب سے پوٹریٹ کی تیاری کی ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی۔ تصویر میں محمد صلاح کو لیور پول کی مخصوص جرسی میں دکھایا گیا ہے، جب کہ پس منظر میں لال رنگ بھرا گیا ہے، جب کہ سفید سورج نے تصویر کے گرد حالا بنایا ہوا ہے۔ تصویر میں صلاح کی داڑھی میں ڈیزئنگ کی گئی ہے۔، جب کہ بالوں میں خود صلاح کی خوشی اور جشن مناتے ہوئے تصاویر بنائی گئی ہیں۔

 

محمد صلاح کا دیوہیکل پورٹریٹ ٹائمز اسکوائر کے قریب عمارت پر سجا دیا گیا ہے جس سے محمد صلاح کے مداحوں خوش ہوگئے۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے جشن کے طور پر بنائے گئے اس پورٹریٹ کو ٹائمز اسکوائر کی قریبی عمارت پر پرنٹ کیا گیا ہے۔

 

بنائے گئے ڈیجیٹل پوسٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد صلاح نے اپنے مداح کا شکریہ ادا کیا۔ تصویر کی اطلاع ملتے ہی محمد صلاح نے اسے ٹوئٹ کیا اور اسپورٹس میگزین کے ساتھ شیئر کیا۔

اس سے قبل شاعر اور صحافی موسیٰ کی جانب سے بھی محمد صلاح سے محبت کے اظہار میں شاعرانہ ٹوئٹ کی گئی تھی۔

جب کہ معروف اسپورٹس میگزین نے بھی محمد صلاح کی تصویر کو اپنے کورر بیچ کی زینت بنایا تھا۔