ہوم   > کھیل

لیڈز ٹیسٹ،انگلش ٹیم پاکستانی ہدف سے صرف68رنز دور

1 year ago

لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں شاہین بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے، انگلینڈ کے بولرز نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کے بلے بازوں کو بچھاڑ کر رکھ دیا۔ کھیل کے پہلے دن انگلینڈ نے دو وکٹ پرایک سو چھ رنزبنائے۔ سرفراز اليون کی پہلی اننگز ایک سو چوہتر رنز پر ختم ہوگئی۔ پاکستان کو پہلی اننگ میں اڑسٹھ رنز کی برتری حاصل ہے۔

لارڈز کے ہیرو لیڈز میں بڑا اسکور نہ کرسکے، انگلینڈ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش بالنگ اٹیک بلے بازوں پر حاوی ہوگیا۔ امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین چل دیئے۔

ٹاپ آرڈر اننچاس رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ کھانے کے وقفے پر چار وکٹوں پر اسکور اڑسٹھ رنز رہا۔ ایسے میں شاداب خان بالرز کے سامنے ڈٹ گئے۔


چھپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو سرفراز الیون کی پہلی اننگز ایک سو چوہتر رنز پر ختم ہوگئی۔ جیمز اینڈرسن۔ اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش اوپنرز کی ففٹی پارٹنر شپ نے اچھا آغآز فراہم کیا۔ ایلسٹر کک چھیالیس رنزبناکر آوٹ ہوئے، انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر دو وکٹ پرایک سو چھ رنز بنائے۔ پاکستان کو اب بھی68 رنز کی برتری حاصل ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں