فٹ بال ورلڈ کپ سال 2018۔۔!! آپ کتنا جاتے ہیں؟؟

June 1, 2018

روس میں فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہی میگا ایونٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، تاہم اس سال ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق آپ کتنا جانتے ہیں؟ نہیں تو کچھ دلچسپ حقائق ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ رواں برس روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ اس سال فٹ بال ورلڈ کپ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں، تاہم اگلہ ورلڈ کپ جو سال 2026 میں ہوگا، اس میں ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 48 کر دیا جائے گا۔

فٹ بال ورلڈ کی ایک اور دلچسپ بات یہ کہ اس میں سب سے زیادہ ٹائٹل برازیل نے اپنے نام کیے۔ برازیل وہ واحد ملک ہے، جس نے ابھی تک تمام فٹ بال ورلڈ کپس میں شرکت کی ہے اور سب سے زیادہ ٹائٹل اپنے نام کیے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ تین ٹورنامنٹس میں جرمنی کی ٹیم نے سب سے زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔ جرمن فٹ بال ٹیم 2014ء میں اٹھارہ، 2010ء میں سولہ اور 2006ء میں چودہ گولز کے ساتھ سرفہرست رہی۔

یہاں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دنیا کی نصف آبادی سے بھی زائد افراد اس سال یہ ورلڈ کپ ٹی وی پر دیکھیں گے۔ جاری کردہ اعد و شمار کے مطابق صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے والوں کی تعداد 3.2 بلین ہوگی، جو دنیا کی نصف آبادی کے برابر ہے۔

اس ورلڈ کپ میں ایران کی ٹیم بھی نیا سنگیں میل عبور کرے گی اور اس برس پہلی بار متواتر دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔

اس ورلڈ کپ میں کیا آپ کو معلوم ہے کہ سب سے چھوٹا ملک کون سے ہوگا ؟ جو شرکت کریگا؟ نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں، آئس لینڈ اس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہوگا۔

اس ورلڈ کپ کی ایک اور خاص بات اس ایونٹ کا انعقاد ہے، جو دو بڑے براعظموں کے درمیان ہوگا۔ جی ہاں۔۔!! یہ پہلی بار ہو گا کہ جب فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دو بر اعظموں، یورپ اور ایشیا میں کھیلے جائیں گے۔ اب کے عالمی مقابلوں میں سب سے کم درجہ بندی روس (65) اور سعودی عرب ( 63) کی ہے۔

ورلڈ کپ فٹ بال تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دوران ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد روس کا سفر کر رہے ہیں۔

رواں برس ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو 3.8 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2.8 ملین ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔

دوسری جانب روس میں ہونے والے اس ورلڈ کیلئے روسی ہوٹل مالکان نے مہمانوں کیلئے کیپسول روم سروس شروع کردی ہے۔ جدید کیپسول میں سیکورٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ میچ دیکھنے کے ٹی وی اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے۔ فٹ بال کے دیوانوں کو ٹرافی کا دیدار بھی کرایا جارہا ہے۔ ورلڈ کپ میسکوٹ بھی روس کے ہر بڑے شہر میں نظر آرہا ہے۔ چمچماتی ٹرافی کے ساتھ شائقین سینٹ پیٹرز برگ میں دھڑا دھڑ تصویر بنوا رہے ہیں۔

 [iframe width="425" height="350" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/v=J5SKf2EdcHo"

تو پھر کیا آپ تیار ہیں اس سال فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے ؟؟۔