ہوم   > کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی لیڈز آمد، آج پریکٹس کرے گی

1 year ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم جون سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس لیڈز پہنچ گئی ہے، جہاں وہ لیڈز ہیڈنگلے پر پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستان نے اب تک 10 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں سے 9 انگلینڈ اور ایک آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ تاہم گرین شرٹس 2 ٹیسٹ میں کامیاب رہے ،5میں انہیں شکست ہوئی، جب کہ 3ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

 

اس میدان پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فتح جولائی 1987ء میں عمران خان کی قیادت میں حاصل کی جس میں ٹیم نے اننگز اور 18رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، جب کہ پاکستان کو دوسری جیت جولائی 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ملی، جب گرین شرٹس نے کینگروز کو 3وکٹ سے شکست دی تھی۔

 

واضح رہے کہ 2میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اگر گرین شرٹس دوسرا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں