ہوم   > کھیل

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ، انگلش اسکواڈ میں تبدیلی

1 year ago

پاکستان کے خلاد دوسرے ٹیسٹ میچ میں نئی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے انگلش بورڈ نے اسکواڈ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، انگلش بورڈ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے اوپنر مارک اسٹون مین کو ڈراپ کردیا ہے اور کیٹن جیننگز کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپنر مارک اسٹون مین کو خراب پرفارمنس پر ڈراپ کیا۔ انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے 11 ٹیسٹ میچوں میں 5 نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن ان میں سے کسی میں بھی وہ 60رنز سے زیادہ نہ بنا سکے، جب ان کو 2017 میں پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی،جس کے بعد ان کی پرفارمنس مزید خراب ہوگئی تھی۔

ٹیم میں جگہ بنانے والے بیٹسمین کیٹن جیننگزنے بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں دسمبر 2016میں ڈیبیو کیا تھا، جہاں انہوں نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی اور 112رنز بنائے، لیکن پھر وہ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکے تھے اور ڈراپ کردیئے گئے،

تاہم اسٹون کی خراب پرفارمنس میں اب بورڈ کی نظریں ایک بار پھر کیٹن پر جم گئی ہیں اور وہ بورڈ کے منظور نظر بن گئے ہیں۔

 

کیٹن جیننگز اس وقت کاؤنٹی چیمپئن میں بہترین فارم میں رہے۔ انہوں نے 2 سنچریوں کی مدد سے 45کی اوسط سے 316رنز اسکور کیے، جب کہ رائل لندن کپ میں 76کی اوسط سے 306رنز، جس ایک سنچری اور 2نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو گزشتہ روز لارڈز میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر2 میچوں کی سیریز میں 0-1سے برتری حاصل کی، جب کہ مارک اسٹون مین میچ کی دونوں اننگز میں صرف 13 رنز اسکور کر سکے تھے۔ وہ پہلی اننگز میں محمد عباس کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، جب کہ دوسری اننگز میں وہ شاداب خان کی گیند پر پھر بولڈ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 2012 میں اینڈریو اسٹراس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے انگلینڈ کو اپنے سب سے کامیاب بلے باز ایلسٹر کک کا اوپننگ پارٹنر ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد کھلاڑیوں کو آزمانے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی بلے باز خود کو کک کا اچھا جوڑی دار ثابت نہیں کر سکا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو اور پاکستان کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں