Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

SAMAA | - Posted: May 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آئی سی سی نے نئی ٹيسٹ رينکنگ جاری کردی، ٹاپ 10 بولرز اور بيٹسمينوں ميں کوئی پاکستانی جگہ نہ بناسکا، محمد عباس نے کیرئیر بیسٹ بیسویں پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے پر نئی رینکنگ جاری کردی، قومی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا، فاسٹ بولر محمد عباس کی رینکنگ میں 9 درجے ترقی ہوگئی وہ کیرئیر بیسٹ بیسویں پوزیشن حاصل پر پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر 5 درجے ترقی کے بعد 32 نمبر پر آگئے جبکہ حسن علی کی 26 درجے لمبی چھلانگ انہیں اکسٹھ ویں پوزیشن پر لے آئی۔

بلے بازوں میں اظہر علی کی بارہویں پوزیشن برقرار ہے، اسد شفیق 26، حارث سہیل کی 80 اور بابر اعظم کی 86 ویں نمبر پر ترقی ہوگئی۔

سیریز میں کلین سوئپ فتح پر پاکستان کے پاس انگلینڈ سے 5 ویں پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube