ڈیرن لیہمن کونیاعہدہ مل گیا

ڈیرن لیہمن کونیاعہدہ مل گیا

Samaa Web Desk
May 17, 2018

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لیہمن نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ نئے معاہدے کے تحت وہ 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اکتوبر تک نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

 کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے دوبارہ لی مین کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور وہ نیشنل پرفارمنس سینٹر میں کرس راجرز اور رائن ہیرس کے ساتھ مل کر نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک کیلئے کینگروز ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا لیکن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد لی مین نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔