رافیل نڈال انجری سے صحتیاب،کوئنزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

May 17, 2018

شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال رواں برس شیڈول کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ رواں سال کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 128 سالہ تاریخ کا سب سے مشکل ٹورنامنٹ ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے ٹاپ 30 کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ٹینس سرکٹ کا یہ اہم ایونٹ 18 سے 24 جون تک لندن میں گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئنز اوپن میں شرکت کا اعلان کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور میں بہت پرجوش ہوں۔

انھوں نے مزیدکہاکہ کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کروں۔