غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا

Shoaib Jatt
May 17, 2018

کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا۔

چھبیس ریکارڈز کا مالک، آٹھ ریکارڈز بھارت سے چھیننے والا راشد نسیم گھر چلانے کیلئے مارشل آرٹس سکھاتا ہے۔ والد کے ساتھ ویلڈنگ میں ہاتھ بھی بٹاتا ہے۔

چھبیس ورلڈ ریکارڈز کا مالک کراچی کا راشد نسیم والد کیساتھ گھروں کے دروازے بناتا ہے۔

راشد نسیم صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ملک جاکر بھی کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔ بھارت سے بھی آٹھ ریکارڈز چھینے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنا نام شامل کروایا ۔

راشد کے والد کو فخر ہے کہ اس کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کررہا ہے ۔