رمضان کے بعد بڑا سرپرائز دوںگا: باکسر عامر خان

tehminaahmed
May 17, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہورمیں داتا دربار پرحاضری دی ۔ اور رمضان المبارک کے بعد بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کیا ۔

باکسرعامرخان نے داتا دربار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

عامرخان نے بتایا کہ ان کی آئندہ فائٹ ستمبر میں ہوگی ۔ اور اسی مہینے وہ پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ بھی کرائیں گے ۔

عامرخان کہتے ہیں کہ پہلی لیگ میں پاکستانی کھلاڑی ہوں گے۔ شائد آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

حاضری کے بعد عامرخان نے داتا دربار کے باہر لنگر بھی تقسیم کیا ۔