وزیراعظم کاڈیوس کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کےلیےنقدانعام کااعلان

May 16, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کیلئےانعامی رقم کی منظوری دیدی۔

قومی ڈیوس کپ ٹیم کو ساٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی ۔ وزیراعظم نے پی ایس بی کوقومی ہیروز کو نقد ایوارڈ فوری جاری کرنےکی ہدایت کردی۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کو بیس بیس لاکھ جبکہ ڈیوس کپ پلیئرعابد علی اور مزمل مرتضی کو پانچ پانچ لاکھ کی انعامی رقم ملے گی۔ ٹینس کوچز حمید الحق اور مصحف ضیاء کوپانچ پانچ لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ ملے گا۔