پاک بھارت کشیدگی باکسنگ رنگ میں حل ہوسکتی ہے،عامر

پاک بھارت کشیدگی باکسنگ رنگ میں حل ہوسکتی ہے،عامر

Samaa Web Desk
May 16, 2018

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول اور کشیدگی کو باکسنگ رنگ میں حل کرایا جاسکتا ہے۔

داتا دربار آمد پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد بڑا اعلان ہو گا، اپنے آئندہ پلان کا ذکر کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ اگلی فائٹ ستمبر میں ہوگی، ستمبر میں پہلی لیگ شروع کروں گا، لیگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شاید آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہوں، تاہم فی الحال ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس موقع پر خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مسائل باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتے ہیں۔

 

قبل ازیں داتا دربار آمد پر عامر خان نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اور لوگوں میں لنگر تقسیم کیا اور پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دی۔