اسٹریٹ چائلڈ فٹبال،پاکستان آج فائنل میں ازبکستان کا مقابلہ کریگا

Samaa Web Desk
May 16, 2018

روس کے دارالحکومت ماسکو میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روس میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دی تھی۔

 

گروپ میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

 

قومی ٹیم کے کوچ عبدالرشید اور کپتان محمد عبداللہ پر امید ہیں کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے قوم کو شاندار تحفہ دے گی۔