کیمرون بینکرافٹ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Samaa Web Desk
May 16, 2018

بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی بیٹسمین کیمرون بین کرافٹ کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

رواں سال مارچ کا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا رہا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نوجوان بین کرافٹ کی معطلی اور اعترافی بیان اور پھر سزاؤں کے پروانے جاری ہوئے اور انہیں نہ صرف اس ٹیسٹ میچ سے بلکہ دیگر انٹرنیشنل میچز سے بھی دور کردیا گیا۔

کیمرون بین کرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا ہوئی، لیکن اسپیشل چھوٹ کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ ضابطے کے مطابق سزا کا نفاذ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر ہوتا ہے۔

کیمرون بین کرافٹ مغربی آسٹریلیا میں ولنگٹن کے لیے کھیلنے کی اجازت ملی، سولہ ویسٹرن آسٹریلیا کلبز نے بینکرافٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ کیمرون بینکرافٹ سے پہلے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کپتان سٹیو سمتھ کو بھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔