آئرلینڈکاپاکستان کوٹیسٹ میچ جیتنےکےلیے160رنزکاہدف

Samaa Web Desk
May 15, 2018

پاکستان اورآئرلینڈ کےدرمیان اولین ٹیسٹ میچ اہم موڑمیں داخل ہوگیا۔ پاکستان کوٹیسٹ میچ جیتنےکےلیے160رنزکاہدف ملاہے۔

ڈبلن ٹیسٹ میں آئرلینڈ کی ٹیم دوسری اننگزمیں339رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ نےپاکستان کوجیت کیلئے160رنزکاہدف دیاہے۔آئرلینڈ کی جانب سےکیون اوبرائن 118رنزبناکرنمایاں رہے۔اسٹورٹ تھامپسن53اورایڈجوائس نے43رنزبنائے۔

فاسٹ بولرمحمد عباس نے دوسری اننگزمیں5 وکٹیں اور میچ میں نووکٹیں حاصل کیں۔