Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ٹی 20 رینکنگ : پاکستان بدستور نمبر ون

SAMAA | - Posted: May 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بدستور پہلے نمبر پر موجود، افغانستان نے سری لنکا سے آٹھویں پوزیشن چھین لی

دبئی : پاکستان ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بھی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، افغانستان نے ایک درجہ ترقی پاکر سری لنکا سے آٹھویں پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ کی گئیں تاہم پہلی 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستانی ٹیم 130 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 123 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

ٹی 20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھا، انگلینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقا 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔

نئی درجہ بندی میں افغانستانی ٹیم نے ایک پوائنٹ کے اضافے سے سری لنکا کی جگہ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی، آئی لینڈرز تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے، بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube