Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

بال ٹمپرنگ اسکینڈل،جسٹن لینگر ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سڈنی : بال ٹمپرنگ کے اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے ان دنوں سابق اوپنر جسٹن لینگر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جب کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اپنے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل آج سے شروع کرے گا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروزکا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہیڈ کوچ کی کوئی تقرری نہیں ہوئی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مزید بتایا کہ جمعہ کو شیڈول اجلاس میں بورڈ کی طرف سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا جائے گا البتہ اجلاس کے دوران نئے کوچ کے بارے تبادلہ خیال ضرور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لینگر اس سے قبل 2016 میں عبوری بنیادوں پر آسٹریلین ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیںجبکہ سابق مایہ اوپنر ڈومیسٹک سطح پر ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ اسکورچر کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube