سلیکشن معاملات پر سلیکٹرز خودمختار ہیں، نجم سیٹھی

Samaa Web Desk
April 16, 2018

لاہور: نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سلیکشن معاملات پر سلیکٹرز خودمختار ہیں، پاکستان سپرلیگ سے آمدنی کا آغاز ہوگیا، قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی سے اراکین نے باز پرس کی، چیئرمین نجم سیٹھی نے اراکین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل گھاٹے کا سودا نہیں تھا دوسرے اور تیسرے ایڈیشن سے فائدہ شروع ہوگیا۔

کمیٹی نے پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ جلد سے جلد جمع کرانے کا حکم دیا۔چیئرمین نے یقین دہانی کرادی، کچھ فنانشل مسائل کی وجہ سے رپورٹ پیش نہیں کی جلد کردی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی اور فواد عالم کی عدم شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے سلیکشن معاملات میں سلیکٹرز کے اختیارات سے کمیٹی کو آگاہ کردیا۔