دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، فواد عالم اسکواڈ سے باہر رہ جانے پرحیران

Samaa Web Desk
April 16, 2018

کراچی : فواد عالم اسکواڈ سے باہر رہ جانے پر حیران ہیں، سما کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں سب بتادیا۔

مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لگاتار تیسری ٹیسٹ سیریز میں فواد عالم جگہ نہ بناسکے، اسپورٹس ایکشن میں بات کرتے ہوئے۔ ٹیسٹ کرکٹر خود بھی اسکواڈ سے باہر رہنے پر حیران ہیں۔

چیف سلیکٹرز انضمام الحق بھی فواد عالم کی عدم شمولیت پر کوئی ٹھوس وجہ نہ بتاسکے۔ دوسری جانب سابق کپتان جاوید میانداد کو دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب اسکواڈ ہی سمجھ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سولہ رکنی پاکستانی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے تیئس اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگا۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.