دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Samaa Web Desk
April 16, 2018

لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستان ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف شامل ہیں۔

آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا، انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔