رپورٹ : شعیب جٹ
کراچی : ہاکی کے سابق اولمپیئن منصور علی خان دل کے شدید عارضہ میں مبتلا ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان کی عیادت کی اور علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔
I visited Olympian & our Hockey legend, Mansoor Khan & assured of my full support for our national hero. I am so happy that he is getting better day by day and wish for his complete & speedy recovery. @SAFoundationN will fully take care our sporting legend. #SAFcares #HopeNotOut pic.twitter.com/008KuUwi3v
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 14, 2018
سابق اولمپیئن منصور علی خان دل کے شدید عارضہ میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دل نے 80 فیصد تک کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث ہاکی اسٹار کافی عرصہ سے شدید تکلیف کا شکار ہیں، مرض کی شدت کے باعث دیگر اعضاء پر بھی اس کا برا اثر پڑ رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے منصور علی خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے سابق اولمپیئن کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ منصور علی خان کے علاج کیلئے بھارت اور چین کے طبی ماہرین سے رابطہ کیا ہے، ان کی سمری بیرون ملک بھجوائیں گے، اگر منصور کو علاج کیلئے باہر بھی بھجوانا پڑا تو بھجوائیں گے۔
پاکستان کے معروف گول کیپر منصور علی خان 1986ء سے 2000ء تک قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے کئی اہم ٹورنامنٹس میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، منصور نے 338 میچز اور 3 اولمپکس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، وہ 1992ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔