پاکستان میں کرکٹ کھیلنےپرمحمدشہزادپرافغان بورڈکاجرمانہ

Shoaib Jatt
April 14, 2018

کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگیا۔

سماءکےمطابق افغان کرکٹرمحمد شہزاد پرپاکستان میں میچ کھیلنے پر3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیاہے۔ افغان بورڈ نے یہ بھی تنبیہہ کی محمد شہزاد آئندہ پاکستان گئے تو کیرئیر ختم کردیں گے۔

افغان بورڈ نے محمد شہزاد کو اس لئے سرزنش کی کیوں کہ محمد شہزاد نے بورڈ کی بغیراجازت پشاورمیں میچ کھیلاتھا۔ محمد شہزاد پہلے بھی کئی کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستان کےٕمختلف کلبوں کےلیے کھیل چکےہیں۔