کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرنےسونےکاتمغہ جیت لیا

Samaa Web Desk
April 14, 2018
 

گولڈ کوسٹ: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ چھیاسی کلوگرام ریسلنگ ایونٹ میں محمد انعام بٹ نے نائیجریا کے ریسلرکو تین صفر سے شکست دی۔ طیب رضا نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلرزکی شاندار کارکردگی نےدل موہ لئے۔

محمد انعام نے پاکستانی قوم کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ انھوں نےنائیجرین حریف کو تین صفر سے شکست دی۔ محمد انعام نے چھیاسی کلوگرام ریسلنگ فائنل میں یہ اعزازحاصل کیا۔

ایک سوپچیس کلوگرام ریسلنگ ایونٹ میں طیب رضا نے برونزمیڈل جیتا۔ طیب کو کینیڈین ریسلرکے ہاتھوں0-5سے شکست ہوئی۔

جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم کوئی میڈل نہ جیت سکے۔ارشد ندیم76.02 کا بہترین تھرو کرسکے۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک گولڈ اورچار برونز میڈلز اپنے نام کئے۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کیلئے بڑے انعام کااعلان کردیاگیا۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انھوں نے انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب بھی سجانے کا عندیہ دیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں براؤنزمیڈلزجیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کےلیے بھی فی کس دس لاکھ روپےدینےکااعلان کیاگیاہے۔