کشمیری بچی پرظلم کیخلاف بھارتی بھی آفریدی کے ہم آواز

Samaa Web Desk
April 14, 2018

مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کے ساتھ مندر میں کئی روز اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل نے سب کو پلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات سامنے آںے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دردمند دل رکھنے والے بھارتی بھی اس حوالے سے آوازاٹھا رہے ہیں جبکہ بعض انتہا پسندانہ سوچ والے اس واقعے کو بھی سیاسی اور مذہبی رنگ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: مندرمیں کئی روز اجتماعی زیادتی کے بعد آٹھ سالہ کمشیری بچی کا قتل

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف بات کرنے پر بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے والے پاکستان کے پردلعزیز کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی اس ظلم کیخلاف آواز بلند کی تو اس بار بھارتیوں کو بھی ان کے موقف کی حمایت کرنی پڑی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’قصور کی زینب ہو یا جموں کی آٹھ سالہ آسیہ، بربریت والے غیرانسانی عمل کی مذمت کی جانی چاہیئے اور جو بھی ملوث ہو اسے سخت سے سخت سز دینی چاہیئے تا کہ آٗئندہ کسی کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

آفریدی کی بات پر بھارتیوں نے بھی حمایت میں آواز اٹھائی۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے بھارتی فلمساز فرحان اختر کی ٹویٹ کو بھی ری شیئر کیا۔