Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > کھیل

کیون پیٹرسن کی ایک تصویر نے جنگ چھیڑدی

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ میں بعض غیرملکی کھلاڑی ایسے بھی تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود سیکیورٹی کو جواز بنا کرپلےآف مرحلے کیلئے پاکستان آںےسےانکارکردیا تھا۔

انگلینڈ کے کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ دبئی میں جم کرکھیلنے والے پیٹرسن پاکستان نہیں آئے۔  پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ساؤتھ افریقن نژاد انگلش بیٹسمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیل رہے تھے۔

پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد دبئی سے ہی انگلینڈ روانہ ہونے والے پیٹرسن اب بلا خوف وخطر بھارت میں انڈین پریمیئرلیگ کیلئے کمنٹری کرنے جا پہنچے ہیں۔ پیٹرسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممبئی ائرپورٹ پردوعظیم آدمیوں کے ساتھ پرسکون انداز میں ۔۔۔۔ کولکتہ ٹائمز، گزشتہ رات آئی پی ایل کا افتتاحی ٹی 20 میچ کیسا تھا؟ ‘‘۔

اتنا پرسکون انداز دیکھ کر پیٹرسن کے پاکستانی شائقین کو دلی صدمہ پہنچا جنہوں نے ردعمل میں اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔

شائقین نے اس بات پرخوب زوردیا کہ پاکستان تو نہیں آئے لیکن بھارت جا پہنچے۔

 

 

معاملہ اتنا گرم ہوا کہ پیٹرسن کی پوسٹ چھوڑ چھاڑ ان کے پاکستانی اور بھارتی مداح ایک دوسرے پر خوب گرم ہوئے۔

آفرین ہے کیون پیٹرسن پرجنہوں نے بجائے مداحوں کے جذبات کی قدر کرنے کے ساری صورتحال کو انجوائے کیا اورانسٹا گرام پرجاری جنگ پردل جلانے والا تبصرہ کرڈالا کہ ۔۔۔

 

میں دھوپ سینکتے ہوئے سوشل میڈیا دیکھ رہا ہوں
ٹوئٹر: فالوورز کے ساتھ بریگزٹ پر بحث ہو رہی ہے۔
انسٹا گرام: بھارتی اور پاکستانی میری تصویر پر بحث کر رہے ہیں۔

آخر میں صورتحال سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے سوالیہ نشان کے ساتھ پیٹرسن نے لکھا کہ یہ دنیا؟؟؟؟۔

کیا تھا جو شائقین کا دل رکھنے کو پیٹرسن کہہ دیتے کہ نیکسٹ ٹائم سہی۔۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube