Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ٹی 20 : پاکستان کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی، بیٹسمینوں میں بابر اعظم پہلے نمبر پر اور بولرز میں شاداب خان پہلی بار دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم نے اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی، ویسٹ انڈین ٹیم سیریز میں وائٹ واش کے باعث پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی۔

ٹی 20 رینکنگ میں بیٹسمینوں میں بابر اعظم کو 2 درجہ ترقی مل گئی، وہ ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔ بولرز میں شاداب خان نے 10 درجے لمبی چھلانگ لگائی اور کیرئیر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کرلی، عماد وسیم نویں اور محمد عامر تیرہویں نمبر پر چلے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube