Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

شکریہ کراچی،کرکٹ کودوبارہ یہاں لائیں گے،نجم سیٹھی کا ٹویٹ

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : روشنیوں کے شہر میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پرنجم سیٹھی خوش ہیں۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنےپرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد پرعوام کومبارک باد دی ہے۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹيم نےاچھی کرکٹ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کراچی آمد پرانھوں نےشکریہ اداکیا۔ نجم سیٹھی نے کراچی کےعوام اور سندھ حکومت کا بھرپور میزبانی پرشکریہ بھی ادا کیا۔

نجم سیٹھی نے ریاستی سیکورٹی اداروں کے انتظامات پران کابھی شکریہ اداکیا۔ نجم سیٹھی نے حکومت پاکستان کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کےاقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

نجم سیٹھی نے مزید ٹویٹ کیاکہ پی ایس ایل فائنل اور ٹی ٹوینٹی سیریز کےدوران کراچی بےمثال رہا۔ انھوں نے کہاکہ کراچی نے سب کاسرفخر سے بلندکیا،بہت جلد مزید اچھی کرکٹ کےساتھ یہاں آئیں گے۔ نجم سیٹھی نے بھرپورعزم کےساتھ کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ پورےپاکستان میں بحال ہوجائےگی۔

پی سی بی کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے کراچی میں کرکٹ کی تاریخی واپسی پر اس کھیل کے چاہنےوالوں کاشکریہ ادا کیاگیاہے۔ ٹویٹ میں اس بات کابھی ذکرہےکہ کراچی میں کرکٹ کےمتوالوں نےثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور کرکٹ کےبین الاقوامی مقابلوں کےلئےتیارہے۔

ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکی جانب سے بھی کراچی میں بھرپورمیزبانی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیاگیاہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں 25 مارچ کو پی ایس ایل تھری کےفائنل کےبعد ویسٹ انڈیز کےخلاف یکم اپریل سےتین اپریل تک ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی۔ کراچی میں نوبرس بعد بین الاقوامی کرکٹ کےمقابلےبحال ہوئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube