پی ایس ایل فائنل :سرویوین رچرڈزیادیں تازہ کرنے کراچی پہنچ گئے

Samaa Web Desk
March 23, 2018

کراچی: پی ایس ایل فانئل کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان سرویون رچرڈ بھی کراچی پہنچ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر دل گرفتہ رچرڈ نیشنل اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے پر خوش ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہارنے پردل گرفتہ ہیڈ کوچ نے کراچی میں کرکٹ کی واپسی پرخوشی کا اظہارکیا۔ تیس سال بعد کراچی پہنچنے پر ماضی کی یادیں تازہ کرتے نظرآئے۔ سر ویون رچرڈ نے انیس سو ستاسی کے ورلڈ کپ میں ایک سو اکیاسی رنز کی یادگار اننگ نینشل اسٹیڈیم میں ہی کھیلی تھی۔

ویوین رچرڈ نے کہا کہ آخری بارجب یہاں آیا تو ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف یادگار اننگ کھیلی تھی، نیشنل اسٹیڈیم سے میری خوشگوار یادیں وابستہ ہیں ۔ یہ بھی کہا کہ کراچی واپس آکر بہت خوش ہوں، لاہور میں میچز اور کراچی میں فائنل سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا۔

رچرڈ کی اہلیہ بھی جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پردکھی ہیں، وہیں نیشنل اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے پرخوش نظر آئیں ۔ویون رچرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈین ٹیم کی کراچی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔