اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

March 13, 2018

دبئی : اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بری خبر آگئی ان فٹ رومان رئیس پاکستان سپر لیگ میں ٹیم کے لئے ٹیم دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیم کے نائب کپتان شارجہ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ کے باعث زخمی ہوئے تھے، ٹیم فزیو کے مطابق انہیں گھنٹے کے تکلیف سے صحتیاب ہونے میں مزید کچھ وقت لگے گا ۔

اس لئے ان کے کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے رومان رئیس کو پاکستان سپر لیگ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء