پی ایس ایل میں آج اسلام آباد اور ملتان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

March 13, 2018

دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دھواں دار مقابلے جاری ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج ٹکرائیں گے۔

سُپر اوور میں آندرے رسل کا چھکا ہو یا زلمی کے خلاف ظفر گوہر کی جادوئی گیندیں، اُبھرتے ستارے ہوں یا رونکی جیسے غیر ملکی اسٹارز مصباح الحق ملتان سلطانز کو شکست دے کر مسلسل پانچواں میچ جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔

الیکس ہیلز اور سام بلنگز نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور مورگن کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے، میچ میں کامیابی مصباح الیون کو پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر لے آئی گی ۔ سماء