لاہور بمقابلہ کراچی: میچ میں کرکٹ قوانین پر بحث چھڑ گئی

March 13, 2018

دبئی : لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں کرکٹ قوانین پر بحث چھڑ گئی، ماجرا کیا تھا آیے جانتے ہیں۔

کنگز اور قلندرز کے درمیان میچ کی آخری گیند نو قرار پائی تو سہیل اختر کو ملی نئی زندگی ، سوال اٹھا کہ جب بیٹسمین رن بنانے کے لیے بھی دوڑے تو پھر رن کیوں نہ دیا گیا ؟ قلندرز کو صرف نو بال کا ایک رن کیوں ملا؟آخری گیند کا سامنا سہیل اختر کے بجائے گلریز صدف نے کیوں کیا ؟ کرکٹ قوانین کی رو سے علیم ڈار کا فیصلہ درست تھا ۔

قانون کے مطابق اگر فیلڈ امپائر کے بجائے تھرڈ امپائر نو بال قرار دے اور بیٹسمین کیچ آؤٹ ہوجائے، تو بیٹنگ سائڈ کو صرف نو بال پر ایک رن ملے گا اور اگلی گیند کا سامنا کیچ لینے سے پہلے کراسنگ کے سبب بیٹنگ اینڈ پر آنے والے کھلاڑی کرے گا ۔ سماء