پی ایس ایل: شاہد آفریدی نے سیف بدر سے معافی مانگ لی

March 11, 2018

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگزاورملتان سلطانز کے میچ میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسا انداز اپنایا جو خود لالا کے مداحوں کو بھی نہ بھایا۔ بوم بوم کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیف بدر کے ایک ٹویٹ پر شاہد آفریدی کو احساس ہوا تو انہوں نے معافی مانگ لی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین سیف بدر نے آفریدی کے اسپیل کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پرزوردار چھکا لگایا تھا جس پر شاید لالا کا خون جوش میں آیا، اگلی ہی گیند پر سیف بدر کو بولڈ کیا تو شاید سینیئر ہونے کے زعم میں کچھ ایسا کرڈالا جوانہیں کرنا چاہیے تھا۔

 

وکٹ لینے پر آفریدی نے اپنا مخصوص انداز اپنانے کے بجائے قدرے پرغروراندازمیں انگلی اٹھا کر سیف بدرکو پویلین کی جانب لوٹنے کا اشارہ کیا ۔ شائقین نے لالا کا اسٹائل نوٹ تو کیا لیکن جب میچ کے بعد سیف بدر نے ویڈیو کلپ اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراپ لوڈ کر کے لکھا کہ میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں تو صارفین نے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا۔

 

 

معاملے پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ سیف بدر کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ آئی ایم سوری، جو بھی ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا۔ میں ہمیشہ اپنے جونیئرز کوسپورٹ کرتا ہوں۔ گڈ لک۔

 

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو 63 رنز سے شکست دی ہے جس میں شاہد آفریدی کی شاندار بالنگ کا بہت زیادہ عمل دخل ہے جنہوں نے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔