Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آئی سی سی دن ڈے رینکنگ جاری،بھارت بدستور نمبر ون

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کی چھٹی پوزیشن بھی قائم ہے۔

ہفتہ کو آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

انگلینڈ نے کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ریٹنگ پوائنٹس جنوبی افریقا کے برابر کر دیئے تاہم اس کے باوجود اس کا تیسرا نمبر ہے، شکست خوردہ کیوی ٹیم بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube