Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > کھیل

پی ایس ایل 2018؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے نویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیون پیٹرسن کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔


شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف سترویں اوور کی پہلی گیند اور چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اسد شفیق 22، شین واٹسن 13 اور عمر امین 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد سات اور محمد نواز 25 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور محمد سمی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ رومان رئیس فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

پی ایس ایل کا دسواں میچ یکم مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube