Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پی ایس ایل کی میزبانی کون کرے گا ؟ اداکارہ کا نام سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی دبئی میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ حریم فاروق کریں گی ۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کل دبئی میں متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگی۔ اس میگا ایونٹ کی تمام تر...

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی دبئی میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ حریم فاروق کریں گی ۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کل دبئی میں متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگی۔ اس میگا ایونٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، مشہور و معروف شخصیات اس وقت اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یو اے ای کا رخ کررہی ہیں، عوام بھی اس ایونٹ کا جوش و خروش سے انتظار کررہے ہیں۔

اس ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ یقیناً فخر کی بات ہے کہ میں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنےوطن پاکستان کی نمائندگی کروں گی ‘ وہ بھی ایک انٹرنیشنل گراؤنڈ میں! پی ایس ایل ہماری عظیم قوم کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے، جو ہمیں قریب لائے گا اور بطور اداکار اور پروڈیو سر اور اس سے بڑھ کر ایک پاکستانی کی حیثیت سے اس ایونٹ کی میزبانی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس حریم فاروق کو لاہور میں ہم ٹی وی ایوارڈ کی میزبانی کرنے پر خوب سراہا گیا تھا، حریم فاروق متعدد ایوارڈ یافتہ اسٹیج، ٹی وی اور فلم آرٹسٹ ہیں ‘ ساتھ ہی ساتھ وہ فلم جاناں اور پرچی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube