Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ون ڈے رینکنگ: راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک بولر بن گئے

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی: افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، دونوں نے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر سے ٹاپ پوزیشن چھینی، افغان اسپنر راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک بولر بھی بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، کوہلی نے 909 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کردی، وہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنیوالے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اعظم بغیر کھیلے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چوتھے نمبر پر آگئے، انہوں نے روہت شرما کو چوتھے سے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا، جوروٹ پانچویں نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر اور شیکھر دھون 4 درجے ترقی پاکر ٹاپ 10 میں داخل ہو گئے۔

نئی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے جسپریت بمرا مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، انہوں نے عمران طاہر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، بمرا نے 2 اور راشد نے 8 درجے ترقی پاکر یہ اعزاز حاصل کی، حسن علی کا پانچواں نمبر ہے، بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔

افغان اسپنر راشد خان ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے، انہوں نے 19 برس اور 153 دنوں کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل کم عمر ترین ٹاپ بولر بننے کا اعزاز پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 21 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست اور محمد حفیظ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، افغانستان کے راشد خان ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ان کا چوتھا نمبر ہے۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube