Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا نے 2 درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی، کیویز تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 ٹیم رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم نے ساتویں پوزیشن کے ساتھ سہ ملکی ٹی 20 سیریز شروع کی تھی اور مسلسل 4 فتوحات کے بعد کینگروز ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی اور کیویز کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا۔

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر نظریں جمالی ہیں، آخری میچ میں فتح کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے تاہم بہترین اوسط کی بناء پر آسٹریلوی ٹیم پہلا نمبر سنبھال لے گی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا، بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے، انگلینڈ ساتویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکا نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ 8ویں پوزیشن سنبھال لی۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube