شعیب اخترکواہم منصب مل گیا

February 16, 2018

لاہور: سابق فاسٹ بالر شعیب اخترکو چئیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا مشیرمقرر کردیاگیا۔

نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایاکہ سابق فاسٹ بالر شعیب اخترکوپی سی بی میں ایم ذمہ داری دی گئی ہے۔

شعیب اختر کرکٹ کےامورپر چئیرمین کے مشیر ہونگے۔ شعیب اختر کو پی سی بی کا برینڈ ایمبیسڈربھی مقرر کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر لاہور قلندرز کے مینٹوربھی ہیں۔ سماء