پی ایس ایل میں ڈی آرایس ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

پی ایس ایل میں ڈی آرایس ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

Samaa Web Desk
February 13, 2018

لاہور: پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑی امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرسکےگا۔ آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق پی سی بی نے ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایس ایل میں کرکٹ کا بین الاقوامی معیاربرقراررکھاجائےگا۔اب کھلاڑی امپائر کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔پی ایس ایل تھری کے تمام میچز میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہوگا۔

اس حوالےسے امپائرز اور ریفریز کے لئے کرکٹ بورڈ کا دو روزہ سیمینارمنعقد ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے سیمینار میں ملکی اورغیر ملکی امپائرز اور میچ ریفریز نے شرکت کی ۔ سماء