شین وارن کوآئی پی ایل میں اہم ذمہ داری مل گئی

شین وارن کوآئی پی ایل میں اہم ذمہ داری مل گئی

Samaa Web Desk
February 13, 2018

ممبئی : سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر ہو گئے۔

 وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز نے 2008ءمیں منعقدہ پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اگلے تین برس تک فرنچائز کے کپتان برقرار رہے تاہم 2011ءسیزن کے اختتام پر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

وہ اس سے قبل بھی فرنچائز کے مشیر رہ چکے ہیں اور اب ان کی دوبارہ اسی پوزیشن کے ساتھ راجستھان میں واپسی ہوئی ہے۔

شین وارن نے اپنے بیان میں کہا کہ راجستھان رائلز کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، ہماری ٹیم بہت مضبوط اسکواڈ پر مشتمل ہے، ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ ایجنسی / سماء