جوہانسبرگ:عمران طاہرکے ساتھ بھارتی شخص کی بدسلوکی؛ویڈیو دیکھیے

جوہانسبرگ:عمران طاہرکے ساتھ بھارتی شخص کی بدسلوکی؛ویڈیو دیکھیے

Samaa Web Desk
February 13, 2018

جوہانسبرگ: بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعمران طاہر کو نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا بھارتی جرسی پہنے شخص نے تعصب پر مبنی جملے کسے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق جوہانسبرگ میں انڈیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح کے دوران تماشائی نے 38 سالہ لیگ سپنرعمران طاہر کو نسل پرستانہ گالی دی تھی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں عمران طاہر کے ساتھ مبینہ طور پر بھارتی نژاد شخص کی جانب بدسلوکی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران طاہر شائقین کے درمیان کھڑے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نسل پرستانہ برتاؤ والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے بے دخل کرنے اور دیگر پابندیوں کے علاوہ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی نژاد لیگ سپنرعمران طاہرجنوبی افریقہ کی نمائندگی ے دوران اب تک 20 ٹیسٹ، 84 ایک روزہ میچ اور 20 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

یں۔