بھارتیوں کو پرچم سیدھا کرنے کا کیوں کہا؟، آفریدی نے وضاحت کردی

February 12, 2018

کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ تصویر اچھی آئے اس لئے بھارتیوں سے کہا اپنا پرچم سیدھا کرلیں، ٹیم نے تیاری ہی نہیں کی تو نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کیسے جیتتی؟۔

برفانی میدان پر کرکٹ کا میلہ سجا تو بھارتیوں نے بوم بوم کے ساتھ تصاویر بھی لیں، لالہ نے بھارتی شائقین سے پرچم سیدھا کرنے کو کیوں کہا؟، انہوں نے کراچی میں اس سوال کا جواب دے دیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست ناقص تیاری کے سبب ہوئی، انہوں نے شکوہ کیا کہ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کا وعدہ سب نے کیا مگر پورا نہ سندھ حکومت نے کیا نہ میئر کراچی نے۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.