Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پرتگال میں منی ورلڈ کپ کی تیاریاں

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لزبن : پرتگال میں منی ورلڈ کپ فٹ بال کرانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، جس میں 51 ممالک شرکت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق منی ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرتگال کے شہر لزبن میں ہوگا جس میں دنیا کے 51 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جس میں فائیو، سکس اور سیون اے سائیڈ فارمیٹ کے تحت مقابلے ہوں گے۔

ورلڈ ساکا فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے8 فروری کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں پرتگال، انگلینڈ، جرمنی، اسپین، پولینڈ، روس، ترکی، یونان اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

جس میں منی ورلڈ کپ کی تمام تفصیلات اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ساکا فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ ساکا کا اجلاس آئندہ ماہ پاکستان میں بھی متوقع ہے جس میں فیڈریشن کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube