ہوم   > کھیل

ایشیز،آسٹریلیانے انگلینڈکو4-0سے شکست دیکر سیریز جیت لی

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سڈنی : آسٹریلیا نے سڈنی آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو اننگز اور 123رنز سے بآ آسانی شکست دے کر ایشز سیریز چار۔ صفر سے جیت کر اپنے نام کرلی۔ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 93رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم میچ جیتنے کے آثار کم...

سڈنی : آسٹریلیا نے سڈنی آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو اننگز اور 123رنز سے بآ آسانی شکست دے کر ایشز سیریز چار۔ صفر سے جیت کر اپنے نام کرلی۔

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 93رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم میچ جیتنے کے آثار کم نے نظر آرہے تھے۔

 

انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 210رنز بنانا تھے لیکن باقی چھ کھلاڑی اسکور میں صرف 87رنز کا اضافہ ہی کرسکے اور یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 180 پر ڈھیر ہوگئی۔

 

 

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ 58 (ریٹائرڈ ہرٹ) اور بیراسٹو 38رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کومنز نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کیں، اُنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جب کہ لایون نے تین ج بکہ مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ اپنے اپنے نام کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی پر کپتان اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا،انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 687رنز بنائے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2017 کی جاری کردہ آئی سی سی ریکنگ میں اسٹیون اسمیتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جب کہ وہ مایہ ناز بلے باز بریڈ مین سے صرف چند ہی پوائنٹس دور ہیں۔

سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ میں ٹیموں کا اسکور کچھ ایسا رہا۔ انگلینڈ 346اور 180رنز، آسٹریلیا 649رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی گئی۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں اوردوسرے ٹیسٹ میں 120رنز سے ہرایا تھا، جب کہ چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 41رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube