کیا ڈیل اسٹین جنوبی افریقاکےکامیاب بالربن پائیں گے؟

January 3, 2018

کیپ ٹاﺅن:مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کو کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ باﺅلر بننے کےلئے 4 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ڈیل اسٹین نے اب تک 85 ٹیسٹ میچز میں 417 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سابق جنوبی افریقن کپتان شان پولک نے 108 میچ کھیل کر421 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیل اسٹین کندھے کی سرجری کے باعث 14 ماہ تک کھیل سے دور رہے، زمبابوے کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ سے بھی آخری لمحات میں وہ بیماری کی وجہ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

اگرچہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ ایجنسی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.