ہاشم آملہ ایک اورریکارڈکےنزدیک پہنچ گئے

Samaa Web Desk
January 3, 2018

کیپ ٹاﺅن:جنوبی افریقن بلےبازہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں وریندر سہواگ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کےلئے 4 رنز درکار ہیں۔

ہاشم آملہ ایک اور ریکارڈ کی نزدیک ہیں۔ توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کیپ ٹاﺅن میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ہاشم آملہ اب تک 110 ٹیسٹ میچوں میں 8583 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت کے سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ نے 104 میچ کھیل کر 8586 رنز اسکور کئے۔ ایجنسی / سماء