لالا کے گھرمیں نئے سال کی دعوت

January 2, 2018

کراچی: نئے سال کے موقع پر بوم بوم آفریدی نے اپنے گھر میں کرکٹ کے ساتھیوں کے لیے دعوت رکھی جس میں عمرگل، احمد شہزاد ، عبدالرزق اور دیگر شریک ہوئے۔ کم تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ غالبا قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں موجودگی ہے۔

شاہد آفریدی اور احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرخوبصورت پیغامات کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

اپنی ٹویٹ میں لالا نے لکھا کہ میرے گھر دعوت پر آنے کے لیے کرکٹ کے پرانے ساتھیوں کا شکریہ۔ لالا نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی سال 2018 پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

اپنی ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ اپنی فیملی اور دوستوں کا بھرپور خیال رکھیں۔ سب کے لیے پیار۔

دعوت میں شریک احمد شہزاد نے لکھا کہ میری خواہش تھی کہ نئے سال کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ لاہور میں ہوتا لیکن اسے میں نے کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منایا۔ لویو لالا۔

تصویر میں موجود عبدالرزاق کسی اور جانب دیکھ رہے ہیں جس پر پھلجڑی چھوڑتے ہوئے احمد شہزاد نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ رضی بھائی نہ جانے کس طرف دیکھ رہے ہیں۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.