پاکستان سے کھیلنے سے انکار، سابق کرکٹرز بھارت پر برس پڑے

January 1, 2018

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد، رمیز راجہ اور راشد لطیف بھارت پر برس پڑے، کہا کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا ہوگا۔

پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے سے بھارت نے انکار کردیا، جاوید میانداد کہتے ہیں پی سی بی کو آئی سی سی میں جارحانہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔

سابق کپتان رمیز راجا نے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بھارت کو جلد پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی ریاض پیرزادہ بھی مودی سرکار پر برس پڑے، کہا بھارت پاکستان سے ڈرتا ہے، کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنا شرمناک ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.