فریال سے متعلق حریف کے نازیبا الفاظ،عامر خان غصے میں آگئے

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لندن : بہت خوشگوار ماحول میں پریس کانفرنس جاری تھی کہ اچانک باکسر عامر خان حریف کی باتوں پر غصے میں آگئے اور حریف باکسر فل لوگریکو کے فریال مخدوم کے بارے میں نازیبا جملے پر عامرخان آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے باکسر گریکو پر پانی سے بھرا گلاس پھینک دیا۔ پریس کانفرنس میں...

لندن : بہت خوشگوار ماحول میں پریس کانفرنس جاری تھی کہ اچانک باکسر عامر خان حریف کی باتوں پر غصے میں آگئے اور حریف باکسر فل لوگریکو کے فریال مخدوم کے بارے میں نازیبا جملے پر عامرخان آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے باکسر گریکو پر پانی سے بھرا گلاس پھینک دیا۔

پریس کانفرنس میں عامرخان اورگریکوکےدرمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

 

 

عامرخان اورفل لو گریکو کے درمیان جھگڑے کے باعث تقریب روکنا پڑگئی۔ گریکو کئی ہفتے سے سوشل میڈیا پر عامرخان پر طنز کے تیر چلا رہے تھے۔

عامر خان نے اپنی اہلیہ پر بے وفائی اور باکسر انتھونی جوشوا سے تعلق کا الزام لگایا تھا۔

انتھونی جوشوا کی وضاحت کے باوجود عامرخان نے فریال کوطلاق دینے کی ٹھان لی تھی۔ عامرخان نے چند ماہ بعد غلطی کا اعتراف کرکے فریال سے دوبارہ رشتہ بنایا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی 21اپریل کو حریف فل لوگریکو سے فائٹ شیڈول ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube